حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے قائد علامہ سید ساجد علی نقوی نے سید الشہداء امام حسین علیہ السلام اور شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ محسن انسانیت، نواسہ رسول اکرم حضرت امام حسین علیہ السلام کی ذات اور آپؑ کے اہداف آفاقی ہیں۔ دنیا بھر میں مختلف مکاتب فکر کے نہ صرف کروڑوں مسلمان بلکہ دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد بھی انتہائی عقیدت و احترام سے امام عالی مقام اور ان کے باوفا اور جانثار ساتھیوں کی عظیم قربانی کی یاد مناتے ہیں۔ اگرچہ اس وقت انسانیت مختلف گروہوں میں بٹ چکی ہے، لیکن محسن انسانیت سید الشہداء کی ذات ان تمام اختلافات اور طبقات کی تقسیم سے بالاتر تمام انسانوں کے لئے نمونہ عمل ہے۔ اس لئے گذشتہ چودہ صدیوں سے انسانیت آپؑ کی ذات سے وابستہ رہنے کو اپنے لئے شرف اور رہنمائی کا باعث قرار دے رہی اور بلا تفریق مذہب و مسلک اور خطہ و ملک آپؑ کی سیرت سے استفادہ کر رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کربلا کے بعد یہ اصول طے ہوگیا کہ رہتی دنیا تک آزادی کی جدوجہد ہو یا ظلم و ناانصافی کے خلاف قیام، آمریت کے خلاف مزاحمت ہو یا امر بالمعروف و نہی عن المنکر کے فریضے کی انجام دہی، ہر مرحلے میں سیدالشہداء کی ذات اور کردار کو رہنماء تسلیم کیا جائے گا اور اپنی جدوجہد کی بنیاد حسینؑ کی سیرت اور اصولوں کو مدنظر رکھ کر رکھی جائے گی۔ یہی وجہ ہے کہ ماضی میں جتنی تحریکوں، جدوجہد اور انقلابات نے فکر حسینی سے صحیح استفادہ کیا وہ دنیا پر غالب ہوئے اور اپنے اہداف میں کامیاب اور کامران ہوئے۔ عالم اسلام قائد حریت سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کی فکر انگیز تحریک سے آگاہی و آشنائی حاصل کرکے اتحاد و وحدت، مظلومین کی حمایت، یزیدی قوتوں سے نفرت کی ارتقائی منازل طے کرکے اپنی اخروی نجات کا سامان بھی فراہم کرسکتا ہے۔ علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ عزاداری سید الشہداء کے پروگرام اور تقاریب فکر حسینی کی ترویج کا ذریعہ ہیں، جبکہ پاکستان کے شہریوں کے آئینی و قانونی حقوق اور شہری و انسانی آزایوں کا حصہ ہیں، لہذا عزاداری کے پروگراموں کو روکنا یا ان میں رکاوٹ ڈالنا زیادتی اور خلاف قانون ہے۔
علامہ ساجد نقوی نے مزید کہا کہ ہم یہ بات کہنے میں حق بجانب ہیں کہ عزاداری کے انعقاد کے لئے ہمیں کسی قسم کی اجازت لینے کی ضرورت نہیں بلکہ ریاست کا فرض ہے کہ وہ اپنے شہریوں کی آزادیوں اور حقوق پر قدغن نہ لگائے اور ان کی آزادیوں کی حفاظت کرے اور عزاداری و ماتم داری کے جلوسوں اور مجالس کے انعقاد کے سلسلے میں اپنی انتظامی ذمہ داریاں دیانت داری سے ادا کرے۔ انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ وحی الٰہی کے مطابق مسلمان آپس میں بھائی بھائی ہیں اور یہ امت ایک امت ہے، لہذا تمام مسالک کے جذبات کو ملحوظ خاطر رکھ کر اخوت، بھائی چارے، باہمی احترام، برداشت اور تحمل کا مظاہرہ کیا جائے۔ امت مسلمہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ تاریخ انسانی کے کربلا جیسے معرکہ حق و باطل میں سرفراز و سربلند حضرت سید الشہداء کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوتے ہوئے اتحاد و وحدت کے ذریعہ دشمنان اسلام کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن جائیں اور سامراجی قوتوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا کر اپنے زندہ و بیدار ہونے کا ثبوت دیں۔
![سیدالشہداء کی ذات تمام اختلافات اور طبقات کی تقسیم سے بالاتر تمام انسانوں کیلئے نمونہ عمل ہے، علامہ ساجد نقوی سیدالشہداء کی ذات تمام اختلافات اور طبقات کی تقسیم سے بالاتر تمام انسانوں کیلئے نمونہ عمل ہے، علامہ ساجد نقوی](https://media.hawzahnews.com/old/fa/Original/1394/07/11/IMG12160292.jpg)
سیدالشہداء کی ذات تمام اختلافات اور طبقات کی تقسیم سے بالاتر تمام انسانوں کیلئے نمونہ عمل ہے، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/ اربعین حسینی کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں ایس یو سی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اگرچہ اسوقت انسانیت مختلف گروہوں میں بٹ چکی ہے، لیکن محسن انسانیت سید الشہداء کی ذات ان تمام اختلافات اور طبقات کی تقسیم سے بالاتر تمام انسانوں کیلئے نمونہ عمل ہے۔
-
پاکستان، عوام کے جان و مال و عبادات کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے، علامہ عارف حسین واحدی
حوزه/ امام حسینؑ نے عظیم قربانی دیکر انسانیت کو بچایا، عزاداری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا، عوام کے جان و مال و عبادات کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے،…
-
اسلام آباد، علامہ راجہ ناصر اور مرکزی صدر آئی ایس او کی تحریک بیداری کے کیمپ میں شرکت
حوزہ/ دوران جلوس آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر عارف الجانی نے تحریک بیداری کے کیمپ میں جا کر ملاقات کی اور خیر سگالی کا مظاہرہ کیا۔
-
اربعین حسینی 1446ھ کے موقع پر قائد ملت جعفریہ پاکستان کا پیغام؛
امت مسلمہ سید الشہداء (ع) کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر اور اتحاد و وحدت کے ذریعہ دشمنان اسلام کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن جائے
حوزہ / علامہ ساجد نقوی نے کہا: عزاداری سیدالشہداء کے پروگرامز اور تقاریب فکرحسینی کی ترویج کا ذریعہ ہیں جبکہ پاکستان کے شہریوں کے آئینی و قانونی حقوق اور…
-
عزاداری کے نئے جلوسوں پر پابندی امتیازی سلوک اور بنیادی مذہبی آزادی کے منافی ہے، علامہ سید نیاز حسین نقوی
حوزہ/ مذہبی آزادیوں پر پابندی کو تسلیم نہیں کرتے، ریاست کی ذمہ داری ہے کہ ہر طرح کے شہریوں کی مذہبی آزادیوں کو یقینی بنایا جائے، علامہ نیاز نقوی نے کہا…
-
فرزند رسول امام حسین (ع) کی ذات تمام انسانوں کےلئے نمونہ عمل ہے، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/ قائد ملت جعفریہ پاکستان شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ عزاداری کے پروگرام اور تقاریب فکر حسینی کی ترویج کا ذریعہ ہیں کسی مسلک…
-
قائد ملت جعفریہ پاکستان:
امام حسین (ع) کا یوم ولادت پوری انسانیت کیلئے مسرت کا دن ہے
حوزہ / علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا: امام حسین علیہ السلام نے انبیاء کرام علیہم السلام کے اصلاحی مشن کو اپنا مطمع نظر قرار دیا۔ انہوں نے ظالمانہ نظام…
-
اسوقت سرزمین اسلام پر صرف دو ہی گروہ آباد ہیں، ایک حسینی اور دوسرے یزیدی، ناصر شیرازی
حوزہ/ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے رہنماء نے کہا کہ کچھ قوتوں نے ڈالر اور ریال کے زور پر ملک میں فرقہ وارانہ فضا پیدا کرنے…
-
علامہ سید ساجد علی نقوی:
امام حسین (ع) کا یوم ولادت تمام انسانیت کیلئے مسرت کا دن ہے
حوزہ / قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے 3 شعبان المعظم نواسہ پیغمبر اکرم (ص)، محسن انسانیت حضرت امام حسین علیہ السلام کی ولادت باسعادت…
-
امام حسین (ع) کا یوم ولادت انسانیت کیلئے مسرت کا دن ہے: علامہ ساجد علی نقوی
حوزہ / قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا: امام حسین علیہ السلام نے انبیاء کرام علیہم السلام کے مشنِ اصلاح کو اپنا مطمع نظر قرار دیا۔
-
مجالس حسین (ع) شہدائے کربلا کی سیرت و تعلیمات کے فروغ کا بہترین ذریعہ ہے، مولانا تقی عباس رضوی
حوزہ/ ہمارے نوجوانوں کو شہدائے کربلا علیہم السلام کی سیرت میں اپنے لئے عملی نمونہ تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔
-
کراچی میں سفر عشق، مرکزی جلوس میں شرکت کیلئے ہزاروں عزاداروں کی اربعین واک جاری
حوزہ/ ہزاروں کی تعداد میں عزاداران امام حسینؑ دس دس، پندرہ پندرہ کلومیٹر پیدل سفر کرکے نشترپارک سے برآمد ہونے والے مرکزی جلوس میں شامل ہوے۔
-
پاکستان کا سندھ صوبا نجف تا کربلا کا منظر بن گیا
حوزه/ عزاداری امام حسینؑ کے ذریعے انسانیت کی خدمت کرنا عظیم عبادت ہے، اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان نے حسینی بلڈ ڈونیشن کیمپ کے ذریعے خون کے عطیات جمع…
-
حضرت عیسیٰ (ع) کی پاکیزہ سیرت مشعل راہ ہے
حوزہ/ اپنے بیان میں علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ حضرت عیسیٰ مسیح (ع) عالم انسانیت کے عظیم رہبر و رہنماء ہیں۔ جنہوں نے بھٹکی ہوئی انسانیت کو حق و صداقت کا…
-
خبر غم، حجت السلام علامہ سید حبدار حسین نقوی انتقال کر گئے
حوزہ/ علامہ حبدار حسین نقوی جب حوزہ علمیہ قُم سے واپس پاکستان آئے تو پاکستان کے مختلف مدرسوں میں تدریس کے فرائض انجام دیتے رہے جن میں سے جامعہ شھید باقر…
-
چہلم حضرت امام حسین (ع) پاکستان کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں مرکزی جلوس نکالے گئے
حوزہ/ شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے آج پاکستان کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے مرکزی جلوس نکالے جا رہے ہیں۔
-
مدیر دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان قم
امسال اربعین کے تاریخی اجتماعات میں علماء کرام کی سربراہی، اسلام دشمنوں کے مذموم ارادے خاک میں ملا دیئے، علامہ ظفر نقوی
حوزہ/ آج اگر چند یزیدی سر اٹھا رہا ہے تو اس جہاں میں لاکھوں حسینی موجود ہیں جو تمام تر سازشوں اور فتنوں میں حر کی طرح بصیرت پیدا کرکے حق اور باطل کی پہچان…
-
پنجاب پولیس میں موجود عزاداری دشمن متعصب اہلکاروں اور افسران کی موجودگی امن و امان کیلئے شدید خطرہ ہے، علامہ عبدالخالق اسدی
حوزہ/ ملک دشمن دہشت گرد عناصر ظلم اور دہشت گردی کے ذریعے عزاداری نواسہ رسول اللہ صل اللہ علیہ وآلہ وسلم پر قدغن لگا رہے ہیں تو دوسری جانب پولیس میں موجود…
-
ہندوستان اور پاکستان میں جشن میلاد النبی (ص) بھرپور مذہبی جوش و جذبہ کے ساتھ منایا جا رہا ہے
حوزہ/ بانی انقلاب اسلامی امام خمینی (رح) نے مسلمانوں کے مابین اتحاد و وحدت کی برقراری کیلئے 12 سے 17 ربیع الاول کے ایام کو ہفتہ وحدت کا نام دیا اور اسی…
-
دفتر قائد ملت جعفریہ قم کی جانب سے اربعین امام حسین (ع) کی مرکزی مجلس عزا اور جلوس کا انعقاد
حوزہ/ قم المقدسہ میں بروز جمعرات مسجد زہرا میں چہلم امام حسین علیہ السلام کی مرکزی عزا کا انعقاد دفتر قائد ملت جعفریہ قم المقدس کی جانب سے کیا گیا۔
-
اربعین اور احساس ذمہ داری
حوزہ/ چہلم سے جو ہمیں درس لینا چاہیے وہ یہ ہے کہ شہادت کی حقیقت کو دشمنوں کی تبلیغات کے طوفان کے مقابلے میں زندہ رکھنا ہے۔ جس طرح دشمنوں نے جنگ کے خلاف…
-
صلح امام حسن ؑ عالم اسلام کےلئے مشعل راہ ہے، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/ قائد ملت جعفریہ پاکستان: نواسہ رسول حضرت امام حسن ؑ کی سیرت و کردار سے الہام لیتے ہوئے ہم نے بھی وطن عزیز میں اتحاد و وحدت کی جدوجہد کو آگے بڑھایا۔
-
قائد اعظم کے افکار و تعلیمات پر عمل پیرا ہوکرہم اپنے مستقبل کو محفوظ بناسکتے ہیں، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/ قائد ملت جعفریہ پاکستان کا کہنا تھا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کے پاکستان کو داخلی طور پر مضبوط‘ مستحکم اور خوشحال بنانے کے لئے لازم ہے کہ حکمران…
-
قائد ملت جعفریہ پاکستان کا محرم الحرام 1446ھ کی مناسبت سے پیغام:
عزاداری سید الشہداء (ع) ظلم و جبر کے خلاف جہاد کا جذبہ عطا کرتی ہے / باہمی احترام کو ملحوظ خاطر رکھیں
حوزہ / قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا: تمام مسالک کے علماء ، ذاکرین اور عوام کی ذمہ داری ہے کہ وہ باہمی احترام کو ملحوظ خاطر رکھیں اور اتحادو وحدت کی فضاء…
-
اسلام کی سربلندی کیلئے نواسہ پیغمبر نے مدینہ کو خیرباد کہا، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/ نواسہ رسول نے حکمران کی طرف سے ہر قسم کی پیشکش کو ٹھکرایا اور صرف قرآن و سنت کے نظام کے نفاذ کو ترجیح دی۔
آپ کا تبصرہ